کیریئر اور رہنمائی

TG ECET 2025 : ڈپلوما و بی ایس سی ریاضی طلبہ کے لیے بی ٹیک و بی فارمیسی میں دوسرے سال میں براہِ راست داخلہ

داخلے کی تفصیلات: ڈپلوما اور بی ایس سی ریاضی کے طلبہ کے لیے سنہری موقع

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹیسٹ (TG ECET) 2025 کا نوٹیفکیشن اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (TGCHE) نے جاری کیا ہے۔ ECET میں حاصل کردہ رینک کے ذریعے، پولی ٹیکنک ڈپلومہ اور B.Sc (ریاضی) والے امیدواروں کو براہ راست BE/B.Tech/B.Pharmacy کے دوسرے سال میں داخلہ دیا جائے گا۔۔ یہ داخلے "لیٹرل انٹری” کے ذریعے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے کیے جائیں گے۔

TG ECET کا انعقاد ہر سال کی طرح اس سال بھی عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وہ طلبہ جو انجینئرنگ یا فارمیسی کے شعبہ جات میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں، اُن کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ اہل امیدوار 19 اپریل 2025 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کا پولی ٹیکنک ڈپلوما یا بی ایس سی (ریاضی) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ آن لائن درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اُمیدوار تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی ویب سائٹ کے ذریعے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فیس جنرل زمرے کے لیے 900 روپے جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور معذور اُمیدواروں کے لیے 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

TG ECET 2025 کا امتحان 12 مئی 2025 کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کی شکل میں منعقد کیا جائے گا۔ اس امتحان کے ذریعے طلبہ کو ریاست کے مختلف انجینئرنگ اور فارمیسی کالجوں میں دوسرے سال کے کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں سرکاری پولی ٹیکنک، جونیر، ڈگری اور تھرڈ گریڈ کالجوں کے اساتذہ کی تقرری کے لیے کمپیوٹر بیسڈ تحریری امتحانات کی تاریخیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ امتحانات 16، 17، 18، 19، 23، 24، 25 اور 26 جون 2025 کو منعقد ہوں گے۔ آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن (APPSC) کی جانب سے یہ تاریخیں مشترکہ نصاب کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشنز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button