دلچسپ خبریںسرورق

ماں بنی محبوبہ: دلہن بنی تماشہ!ماں اپنی بیٹی کی شادی سے 10 دن پہلے ہی ہونے والے داماد کے ساتھ فرار!

داماد پر دل ہار بیٹھی ماں: بیٹی کا دل، زیور، اور دولہا لے اُڑی!

شادی سے 10 دن پہلے ماں فرار — دلہن بنی مظلوم، ساس بنی محبوبہ، اور داماد… عاشق!

علی گڑھ (یوپی):(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ضلع علی گڑھ کے مدراک تھانے کی حدود سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ماں اپنی ہی بیٹی کی شادی سے محض 10 دن قبل اس کے ہونے والے شوہر کے ساتھ فرار ہو گئی۔ شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، دعوت نامے تقسیم کیے جا چکے تھے اور مہمانوں کو مدعو کیا جا چکا تھا۔

دلہن بننے والی شیوانی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ انیتا نہ صرف اس کے منگیتر راہول کے ساتھ فرار ہو گئیں، بلکہ گھر میں موجود ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات بھی ساتھ لے گئیں۔”میری شادی 16 اپریل کو راہول سے ہونے والی تھی، لیکن میری ماں راہول کے ساتھ 6 اپریل کو فرار ہو گئی۔ وہ گزشتہ تین سے چار ماہ سے ایک دوسرے سے فون پر کافی بات کرتے تھے۔ ماں نے گھر کی ساری رقم اور زیورات بھی لے لیے۔ نہ نقدی بچی نہ زیور، سب لے گئیں۔"

شیوانی کے والد جتیندر کمار، جو بنگلور میں کاروبار کرتے ہیں، نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی شک تھا کیونکہ ان کی بیوی اور ہونے والا داماد گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، لیکن شادی قریب ہونے کی وجہ سے وہ خاموش رہے۔”میری بیوی اور داماد روزانہ 22 گھنٹے فون پر بات کرتے تھے۔ میں نے بیٹی کی شادی کے پیشِ نظر کچھ نہیں کہا۔ اب وہ سب لے کر فرار ہو چکے ہیں۔ میں نے بیوی کو کئی بار فون کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ جب میں نے راہول کو فون کیا تو پہلے تو اس نے انکار کیا، بعد میں کہا کہ تم نے بیوی کو 20 سال ستایا ہے، اب بھول جاؤ۔”

پولیس کے مطابق مدراک تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں کو تلاش کر لیا جائے گا۔

رشتے یا رِلیشن شِپ؟

آج کل رشتے خون کے نہیں، فون کے ہو گئے ہیں۔ماں بیٹی کا رشتہ ہار گیا، اور "پیار کی پینگیں” ساس داماد کے بیچ جم گئیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محبت کی یونیورسٹی میں ماں نے بیٹی سے پہلے داخلہ لے لیا۔ اور اب بیٹی پوچھ رہی ہے:”ممی، یہ کیا کیا؟”

اور ماں کہہ رہی ہو گی:”بیٹا، محبت ہو گئی… کیا کریں؟”


🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!

🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ

متعلقہ خبریں

Back to top button