
ممبئی، 10؍اپریل (اردو دنیا / ایجنسیز)بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل پرینکا چوپڑا نے حالیہ دنوں میں معاوضے کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نے ایک سیریز کے لیے 41 کروڑ روپے جبکہ اپنی آنے والی فلم SSMB29 کے لیے 30 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔
دیپیکا، عالیہ، اور نیناتارا پیچھے رہ گئیں
دیپیکا پڈوکون، جنھیں اب تک بھارت کی سب سے مہنگی اداکارہ سمجھا جاتا تھا، نے گزشتہ برس فلم Kalki 2898 AD کے لیے 20 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔ عالیہ بھٹ نے 2022ء میں اپنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے 15 کروڑ روپے لیے۔جبکہ جنوبی ہند کی معروف اداکارہ نیناتارا نے فلم جوانی کے لیے 12 کروڑ روپے اور فلم اناپورنی کے لیے 11 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا۔
مہیش بابو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی
پرینکا چوپڑا جلد ہی معروف ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے لیے 30 کروڑ روپے کا معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پرینکا نہ صرف بالی وڈ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی قیمت اور مقام مستحکم کر چکی ہیں۔



