تلنگانہ کی خبریں

معظم جاہی مارکٹ کے باب الداخلہ کی تزئین نو ،خوبصورتی میں اضافہ

 

پائپ لائین

تلنگانہ : (اردودنیا.اِن)معظم جاہی مارکٹ کے گیٹ کی مرمت اور تزئین نو کے بعد اس میں بڑی کشش اور خوبصورتی پیدا ہوگئی ہے ۔ یہ تاریخی مارکٹ جو پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی اروند کمار کی توجہ کے بعد اس میں کئے گئے مرمتی اور تزئین نو کے کاموں کی وجہ خبروں میں رہی تھی ، اب اس کے باب الداخلہ کی بھی مرمت تزئین اور بحال کیا گیا ہے ۔

اس کے دو فوٹو گرافس ٹوئیٹ کرتے ہوئے ، اروند کمار نے کہا کہ اس گیٹ کو اس کی اصل شکل اور کلر میں بحال کیا گیا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے اس مارکٹ میں مرمتی اور تزئین نو کے کام کرنے پر حکومت کی ستائش کی جارہی ہے اور کئی لوگ اس کے منظر کو پرشکوہ قرار دے رہے ہیں ۔ اروند کمار کے ٹوئیٹ کے جواب میں سماجی جہدکار سنگھا مترا ملک نے کہا کہ ’’بحال کئے گئے اس باب الداخلہ کا نظارہ بہت مسرور کن ہے ۔

اس کارنامہ کیلئے آپ کا اور آپ کی ٹیم کا بہت شکریہ ۔ اس کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ حیدرآباد کی ہیریٹیج عمارتوں اور یادگار عمارتوں کی ایک کے بعد ایک مرمت و تزئین نو کے کام انجام دیں گے ‘‘ ۔ ایک اور ٹوئیٹر یوزر نیتن شرما نے کہا کہ ’’ ہمارے شہر میں فن تعمیر کی شاہکار عمارتیں ہیں اوران کی حفاظت اور تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ یہ ہمارا ورثہ اور ہماری تاریخ ہے ‘‘ ۔

دیگر لوگوں نے شہر کی دیگر تاریخی عمارتوں کی بحالی کے کام بھی شروع کرنے کی درخواست کی ۔ معظم جاہی مارکٹ میں پوری عمارت میں مرمتی اور تزئین نو کے کام کئے گئے نئی فلورنگ اور آرکیٹکلچرل لائیٹس لگائے گئے ۔ اس تزئین نو پراجکٹ میں جس پر تقریباً 15 کروڑ روپئے کے مصارف ہوئے ایک نیا ڈرینیج سسٹم ، فٹ پاتھ ، چار گھڑیوں کی تبدیلی اور کلاک ٹاورس کے اوپر گولڈ فینیلس کی تزئین شامل ہے ۔

اس میں مرمتی کام بھی شروع کئے گئے ہیں جس میں انڈر گراؤنڈ الیکٹریکل لائینس ، ہورڈنگس ، بیانرس اور دیگر غیر مجاز اسٹرکچرس کو نکال دینے کے علاوہ پرانی پائپ لائین کو نئی میں بدلنا شامل ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button