اسپورٹس

ایشیا کپ 2021 کی وجہ سے بی سی سی آئی کوکرنا ہوگا دو ٹیموں کا اعلان

کرکٹ55
PHOTO-BCCI

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)رواں سال جون جولائی میں ایشیاء کپ کا انعقاد ہونا ہے ، لیکن ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ایشیا کپ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

اگر اس سال ایشیاء کپ منسوخ نہیں کیا جاتاتو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )کو اس ٹورنامنٹ کے لئے ایک اور ٹیم بھیجنی ہوگی۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر فی الحال جئے شاہ ہیں۔در اصل نیوزی لینڈ کے خلاف 18 جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لئے ٹیم انڈیا کو جون کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہونا ہے ، جہاں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا جانا ہے۔

ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل 2021 کے اختتام کے بعد ہی برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے ، کیوں کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں 14 روزہ قرنطین میں گزارنا ہوگا۔ لندن کے لارڈز اسٹیڈیم نہیں ، بلکہ ساؤتھینپٹن کا ایگس باؤل اسٹیڈیم فائنل میچ کی میزبانی کرسکتا ہے ، کیونکہ اسٹیڈیم کمپلیکس میں ہوٹل کی سہولیات موجود ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آئی سی سی اور ای سی بی ایک بایو سکیورببل تیار کریں گے ،

جہاں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو 14 – 14 دن قرنطین میں گزارنا ہوگا۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان میں کرکٹ بورڈ کے سامنے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے جون کے آخر میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے میں ہندوستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جن میں وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، جسپریت بمراہ ، ہاردک پانڈیا ، محمد شامی ، رشبھ پنت شامل ہیں ، اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی وجہ سے ایشیاء کپ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اور پھر انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیریز بھی ہونی ہے۔تاہم اس صورتحال کا حل ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے پاس ہے ، لیکن سری لنکا میں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے لئے بی سی سی آئی کو اپنی دوسری درجے کی ٹیم بھیجنی ہوگی ،

جس میں بڑے کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ تاہم آئی پی ایل 2021 کی کارکردگی کی بنیاد پر ایک اور ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے ، جو ایشیا کپ میں کھیل سکتی ہے۔ اس سے منسلک ذرائع نے تصدیق بھی کی ہے کہ ہندوستان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button