سرورققومی خبریں

پٹرولیم پرٹیکس کے 21لاکھ کروڑ کہاں ا ستعمال ہوئے؟

حکومت

بین الاقوامی بازارمیں تیل کی شرح کم ہوئی توبھارت میں اضافہ کیوں؟

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کانگریس نے کہاہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں پٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پربات کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ کانگریس پارلیمنٹ میں مہنگائی کے معاملے پر بات چیت کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں کوبتایاہے کہ راجیہ سبھا میں ہم نے دفعہ 267 کے تحت نوٹس دیا تھا کہ ملک میں پٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اس سے عام لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

کانگریس نے حکومت پرمہنگائی کے مسئلے پربحث سے فرارکاالزام لگایا

ایسی صورتحال میں اس پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے۔ کھڑگے کے مطابق کانگریس حکومت کے وقت ، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت $ 109 فی بیرل تھی ، تب اس وقت پٹرول 71 روپے فی لیٹر مل رہا تھا۔ اب خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل ہے ، پھر پٹرول 100 لیٹر فی لیٹر مل رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ، مودی حکومت نے پچھلے ساڑھے چھے سالوں میں 21 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ یہ رقم کہاں استعمال ہوئی؟ یہ حکومت امیروں کا قرض معاف کررہی ہے۔ لیکن غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button