قومی خبریں

یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بڑا جھٹکا، جاسوسی کیس میں گرفتار، درخواست ضمانت مسترد

جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں 16 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا

حصار، 11 جون۔:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے حصار کی ایک عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے جیوتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ان کی درخواست ان کے وکیل کمار مکیش نے دائر کی تھی۔ جیوتی ملہوترا کو پاکستان کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں 16 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جیوتی، ہندوستان کی حساس اور خفیہ معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فراہم کرتی تھیں، جس کے بدلے اسے مالی فائدے بھی دیے جا رہے تھے۔ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر سوشل میڈیا اور یوٹیوب کے ذریعے ایسی معلومات شیئر کرتی تھیں جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملہوترا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار احسان الرحیم عرف دانش کے ساتھ رابطے میں تھی، جسے بھارت نے 13 مئی کو ملک بدر کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے دوران مسلسل دانش کے رابطے میں تھی۔

جیوتی ملہوترا کو 26 مئی کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا تھا، جب کہ پولیس ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق، ملہوترا کے لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور بینک کھاتوں کی فرانزک جانچ جاری ہے۔ موبائل اور لیپ ٹاپ سے کئی ڈیلیٹ شدہ چیٹس بھی بازیافت کی گئی ہیں، جن میں مبینہ طور پر حساس معلومات کا تبادلہ ہوا تھا۔ این آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس حکام بھی اس کیس میں ملہوترا سے پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔

مزید انکشافات کے مطابق، جیوتی ملہوترا پاکستان، چین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے اسے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کا ممکنہ "اثاثہ” قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button