ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار
چند منٹوں کی اداکاری کے بدلے حیران کن رقومات
لاس اینجلس، 16 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)آپ نے یقینا بالی وڈ اداکاروں کیلئے کروڑوں کے معاوضے تو کئی بار سنے ہوں گے، لیکن ہالی وڈ میں بعض اداکار ایسے بھی ہیں جو چند منٹوں کی اداکاری کے بدلے حیران کن رقومات حاصل کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو ان کی فلم Mission Impossible: Dead Reckoning کے لیے تقریباً 100 سے 120 ملین ڈالر کا معاوضہ دیا گیا۔ فلم میں ٹام کروز کے اسکرین ٹائم کے حساب سے دیکھا جائے تو وہ فی منٹ تقریباً 10 لاکھ ڈالر وصول کر رہے ہیں۔
اسی طرح، رابرٹ ڈونی جونیئر اپنی دو آنے والی فلموں میں 60 منٹ سے کم اسکرین ٹائم کے بدلے 80 ملین ڈالر معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈیوائن جانسن یعنی دی راک کی ایک فلم میں ایک گھنٹہ اسکرین پر نظر آنے کے بدلے 80 سے 100 ملین ڈالر دیے جا رہے ہیں۔
لیکن ان تمام میں سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہالی وڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ نے ایک فلم میں صرف 7 منٹ کی اداکاری کے عوض 70 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔ یعنی فی منٹ ایک کروڑ ڈالر!
یہ فلم "ایلس ان ونڈر لینڈ” (Alice in Wonderland) تھی، جو ستمبر 2008 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں جونی ڈیپ نے میڈ ہیٹر (Mad Hatter) کا کردار ادا کیا، جو صرف ایک کیمیو رول تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے باکس آفس پر 1 بلین ڈالر کا بزنس کیا، اور اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
جونی ڈیپ اور ہدایتکار ٹم برٹن کے درمیان قریبی دوستی بھی اس معاہدے کا حصہ سمجھی جاتی ہے، جس کے باعث وہ اتنے بڑے معاوضے پر صرف چند لمحوں کیلئے اسکرین پر نظر آئے۔



