ڈھاکہ:بنگلہ دیشی فضائیہ کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 16 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق
چینی جیٹ طیارہ اسکول کی عمارت سے گر کر تباہ
ڈھاکہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایک تربیتی لڑاکا طیارہ پیر 21 جولائی کو ڈھاکہ کے شمالی علاقے اترا میں واقع میل اسٹون اسکول اینڈ کالج پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔حادثہ دوپہر تقریباً 1:30 بجے پیش آیا جب فضائیہ کا F-7 BGI تربیتی طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد کالج کیمپس میں آ گرا۔ جائے وقوعہ سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق، طیارہ اسکول کی عمارت سے ٹکرایا اور زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ڈیلی اسٹار سے گفتگو کرتے ہوئے میل اسٹون کالج کے ایک استاد نے بتایا:"میں کالج کی عمارت کے قریب کھڑا تھا جب طیارہ تین منزلہ عمارت کے سامنے آ کر ٹکرا گیا۔ کئی طلباء پھنس گئے، ہم فوری طور پر ان کی مدد کو دوڑے۔”فوجی ذرائع کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد بنگلہ دیشی فوج اور فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر سروس کی آٹھ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں، جبکہ بنگلہ دیش فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چار زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق، فائر سروس سینٹرل کنٹرول روم کی ڈیوٹی آفیسر لیما خانم نے بتایا:”ہم نے اب تک ایک نعش نکالی ہے۔ ایئر فورس نے چار زخمیوں کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔”بنگلہ دیشی فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر نے تصدیق کی کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-7 BGI تربیتی جہاز تھا۔
وزارت دفاع نے بھی ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ دوپہر 1:06 پر اڑا اور کچھ ہی دیر میں کریش ہو گیا۔تاحال مرنے والوں کی مکمل شناخت جاری نہیں کی گئی ہے، اور پائلٹ کی حالت کے بارے میں بھی کوئی واضح اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔واقعے نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا ہے، اور حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
ढाका, बांग्लादेश से भयावह दृश्य सामने आए हैं, जहां एक विमान एक कॉलेज से टकरा गया। बांग्लादेश वायुसेना का F7 BGI प्रशिक्षण विमान आज ढाका के उत्तरा माइलस्टोन कॉलेज में दुर्घटनाग्रस्त हो गया। F7 BGI एक चीनी विमान है। राहत और बचाव कार्य जारी हैं। रिपोर्टों के अनुसार 1 व्यक्ति की मौत… pic.twitter.com/6CmB7PQmgQ
— Ashutosh Kumar Upadhyay (@AshutoshkrUp) July 21, 2025



