قومی خبریں

‘مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ’… پاگل عاشق کا اسکول سے لوٹتی لڑکی پر چھری سے حملہ، ویڈیو وائرل

مہاراشٹرا میں اسکول سے واپسی پر لڑکی پر حملہ، ہمت دکھا کر شہری نے بچائی جان

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مہاراشٹرا کے ستارہ شہر کے کرنجے باسپا پیٹھ علاقے میں پیر 21 جولائی کو ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک پاگل عاشق نے اسکول سے واپس آنے والی لڑکی پر سرعام حملہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب نابالغ لڑکی اسکول سے گھر واپس آرہی تھی۔ اچانک ایک نوجوان، جس کی شناخت آرین واگھملے کے طور پر ہوئی ہے، نے اس کا راستہ روک لیا۔ اس نے ایک ہاتھ میں چھری نکالی اور لڑکی کی گردن پر رکھ کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

لڑکی دہشت سے چیخ بھی نہیں پائی، صرف "مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ” کی آواز نکال سکی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان مسلسل لڑکی کو ڈرا رہا تھا جبکہ آس پاس موجود لوگ اسے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران امیش اڈاگلے نامی ایک شہری نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور کو پیچھے سے دبوچ لیا اور چاقو چھین کر لڑکی کی جان بچائی۔ ان کی ہمت کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے خلاف POCSO ایکٹ، عورت کی عزت کو مجروح کرنے، جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم نوجوان 18 سال کا ہے اور ارلے گاؤں کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔مقامی افراد اس واقعہ سے سخت صدمے میں ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ لڑکی کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button