فلمی دنیا

سپر مین کا باکس آفس پر شاندار سفر جاری، 200 ملین ڈالرز کا بزنس

فلم نے امریکہ میں 200 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا ہے

لاس اینجلس، ۲۲؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سپر مین کا باکس آفس پر شاندار سفر جاری ہے، امریکہ میں بزنس 200 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ ڈی سی اسٹوڈیوز اور وارنر برادرز کی نئی فلم سپر مین باکس آفس پر دھوم مچاتی جا رہی ہے، فلم نے امریکہ میں 200 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور یہ کارکردگی اس کے دوسرے ہفتے کے آغاز میں مزید تیزی اختیار کر رہی ہے۔معروف نشریاتی ادارے ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق سپر مین نے دنیا بھر میں اب تک 337.2 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے اور اندازہ ہے کہ فلم جلد ہی 400 ملین ڈالرز کے عالمی ہدف کو عبور کر لے گی۔

فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں بھی رفتار برقرار رکھی ہے اور I Know What You Did Last Summer اور Smurfs جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ البتہ Jurassic World: Rebirth کی وجہ سے اسے سخت مقابلے کا سامنا رہا، جس کے باوجود سپر مین نے اپنی پوزیشن محفوظ رکھی اور امریکی مارکیٹ میں 275 ملین ڈالرز کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ادھر مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم Fantastic Four: First Steps سپر مین کو باکس آفس پر سخت چیلنج دے سکتی ہے، جس کی ریلیز 25 جولائی کو متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button