
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کی اردو کتابوں کی گشتی ویان کا کریم نگر کا دورہ
شہر کریم نگر اردو داں طبقہ کے لئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی بیش بہا انمول اردو کتابوں کے خریدنے کا سنہری موقع
اس ضمن میں تمام اردو صحافی اور انجمن ترقی اردو کریم نگر اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی رہبری و نگرانی میں قومی کونسل فروغ اردو کی گشتی ویان 50 ویں دورے کے سلسلہ میں 10 اور 11 مارچ کو کریم نگر میں مختلف مقامات کا دورہ کرے گی ۔ جہاں کتابوں کو نمائش اور خرید و فروخت کے لے لیے رکھا جائے گا ۔
10/مارچ صبح 10 بجے سے روبرو اردو بھون کریم نگر اور 11/مارچ کو صبح 9 تا 1 بجے ویمنس ڈگری کالج کریم نگر اور 2 تا 5 بجے ناکہ چوراستہ کریم نگر پر یہ گشتی ویان دستیاب رہیگی۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے وی۔صدیق صاحب 8920490683 سے رابطہ کریں۔جناب اختر علی صاحب صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر اور جناب عبدالصمد نواب سکریٹری نے تمام محبان اردو سے خواہش کی ہیکہ اس نمائش میں حصہ لیں اور ان کتب کو خریدتے ہوئے مستفید ہوں



