قومی خبریں

بہار میں ایس آئی آر کو بڑی راحت، سپریم کورٹ نے دستاویزات جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی

الیکشن کمیشن کو ہدایت، سپریم کورٹ نے بہار ایس آئی آر میں یکم ستمبر کے بعد بھی کاغذات قبول کرنے کا حکم دیا

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سپریم کورٹ نے بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل کو لے کر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے عبوری حکم نامے میں کہا ہے کہ یکم ستمبر کو ختم ہونے کے بعد بھی دعوے، اعتراضات اور تصحیح کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات قبول کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ بہار کے لاکھوں ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے بڑی راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کو لے کر جو الجھن ہے وہ دراصل عوامی اعتماد سے جڑا ہوا معاملہ ہے، اس لیے سیاسی جماعتوں کو بھی فعال ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے بہار اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیرا لیگل رضاکاروں کو تعینات کرے تاکہ ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کو دعوے اور اعتراضات داخل کرنے میں مدد مل سکے۔ عدالت نے مزید کہا کہ یہ رضاکار ضلعی ججوں کے سامنے ایک خفیہ رپورٹ بھی پیش کریں گے جس پر 8 ستمبر کو غور کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے بعد یہ واضح ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عدالت براہ راست نگرانی کر رہی ہے، جو ریاستی انتخابات کے عمل میں ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button