قومی خبریں

دہلی:چڑیا گھر میں برڈ فلو کی لہر، 12 پرندوں کی ہلاکت کے بعد سخت نگرانی

پرندوں کی اموات سے خوف و ہراس،چڑیا گھر عارضی طور پر عوام کے لیے بند کر دیا۔

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) دہلی کے چڑیا گھر میں برڈ فلو کے بڑھتے خطرے نے انتظامیہ اور زائرین دونوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں 12 پرندوں کی موت کے بعد پورے احاطہ کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے اور ایچ 5 این 1 ایوین انفلوئنزا وائرس کی تصدیق کے بعد حفاظتی پروٹوکول مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6 پینٹیڈ اسٹارک، 2 سیاہ گردن والے آئبس اور 4 دیگر مہاجر پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ جانچ میں 2 پینٹیڈ اسٹارک اور 2 آئبس پرندوں میں ایچ 5 این 1 وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ پرندوں کو الگ کر دیا ہے، جبکہ ملازمین کو دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس فراہم کیے گئے ہیں۔ نگرانی ٹیم دن میں دو مرتبہ پورے احاطہ کا معائنہ کر رہی ہے اور مہاجر پرندوں کے باڑوں، تالابوں اور چراگاہوں کو جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور محافظوں کی مدد سے تمام مویشیوں اور پرندوں کی صحت اور رویے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے تک چڑیا خانہ کو عارضی طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button