دلچسپ خبریںسرورق

’دو پانی پوری کے لیے ستیہ گرہ‘: وڈودرا میں خاتون کا انوکھا احتجاج، ٹریفک جام

وڈودرا میں خاتون کا دو پانی پوری کے لیے سڑک پر احتجاج

وڈودرا /گجرات:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)شہر کے سری ساگر جھیل علاقے میں اس وقت دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون نے صرف دو پانی پوری کی کمی پر بیچ سڑک دھرنا دے دیا۔

واقعہ یوں ہوا کہ خاتون نے گول گپّا فروش والے سے 20 روپے میں 6 گول گپے خریدے، مگر دعویٰ کیا کہ اسے صرف 4 ہی ملے۔ غصے میں آکر خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے فوراً 2 مزید گول گپے دیے جائیں۔

اس انوکھے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا،راہگیر اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرتے رہے، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ہجوم جمع ہوگیا۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو خاتون روتے ہوئے ان سے انصاف مانگنے لگی: "20 روپے میں 6 پانی پوری ( گول گپے)چاہیے، ایک بھی کم نہیں!” پولیس نے بڑی مشکل سے خاتون کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کیا۔ تاہم یہ اب بھی واضح نہیں کہ خاتون کو ان کے بقیہ دو گول گپے آخر ملے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر اس انوکھے احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’’دو پانی پوری کے لیے ستیہ گرہ‘‘ کا نام دیا، تو کسی نے مذاق میں لکھا: پانی پوری کے چاہنے والوں کا جنون ہی نرالا ہے۔” ایک اور نے طنز کرتے ہوئے کہا: "یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جانا چاہیے کیونکہ آج کل وہاں ایسے ہی کیسوں پر فوری انصاف ہو رہا ہے۔”

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button