75 سالہ شخص نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی، اگلی صبح انتقال کرگئے
75 سالہ سنگرورام، جن کی پہلی بیوی گزشتہ سال انتقال کر گئی تھی
جونپور /اتر پردیش:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ضلع جونپور کے گاؤں کچھمچ سے ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 75 سالہ سنگرورام، جن کی پہلی بیوی گزشتہ سال انتقال کر گئی تھی، نے اپنی تنہائی ختم کرنے اور زندگی کو نیا سہارا دینے کے لیے 35 سالہ منبھواتی سے دوسری شادی کی۔ تاہم شادی کی خوشیاں زیادہ دیر قائم نہ رہ سکیں اور شادی کی اگلی ہی صبح سنگرورام اچانک انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق سنگرورام نے پیر کے روز پہلے عدالت میں منبھواتی سے شادی کی اور بعد میں مقامی مندر میں روایتی رسومات بھی ادا کیں۔ منبھواتی تین بچوں کی ماں ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ گاؤں والوں کے مطابق سنگرورام نے حالیہ دنوں میں کئی بار اپنی تنہائی کے خاتمے اور زندگی میں نیا سہارا ڈھونڈنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
شادی کے بعد پہلی ہی رات سب کچھ معمول کے مطابق رہا، لیکن منگل کی صبح سنگرورام کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ گاؤں کے لوگوں نے فوری طور پر انہیں اسپتال پہنچایا، مگر ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس خبر نے نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقے کو صدمے میں ڈال دیا۔
سنگرو رام کے بھائی اور بھتیجے، جو دہلی میں مقیم ہیں، اس اچانک موت کو مشکوک قرار دے رہے تھے۔ انہوں نے تدفین مؤخر کر دی ہے اور پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک کسی سازش یا بددیانتی کے شواہد نہیں ملے ہیں، لیکن اہل خانہ اگر باضابطہ شکایت درج کراتے ہیں تو مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سنگرو رام کی موت برین اسٹروک کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں موت کی وجہ کارڈیو ویسکولر ایکسیڈنٹ (CVA) قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ کے آنے کے بعد سنگرو رام کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔
منبھواتی نے پولیس کو بتایا کہ سنگرورام نے شادی کے وقت انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ ان کے تین بچوں کی پرورش اور کفالت کریں گے۔ لیکن قسمت نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی زندگی کا دھاگہ کاٹ دیا۔
75 वर्ष में शादी…सुहागरात में हुई मौत!
जौनपुर में दोबारा शादी करके नया हमसफर चुनने वाले बुजुर्ग संगरू को शायद ये नहीं पता था कि ये खुशी उसकी जिन्दगी की आखिरी साबित होगी,फिलहाल अब शादी के बाद इस तरह मौत होना क्षेत्र में चर्चा का विषय बन गया है!!#UttarPradesh pic.twitter.com/pCm9sqNjUJ
— Gaurav Dixit (@GauravKSD) September 30, 2025



