دلچسپ خبریںسرورق

دنیا کے سب سے لمبے ناخن: ویتنامی فنکار لیو کانگ ہوئیان کا گنیز ریکارڈ

ویتنامی شخص کو 6 میٹر لمبے ناخن رکھنے پر عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا

ویتنام  :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ویتنام کے صوبہ نام دینھ سے تعلق رکھنے والے مقامی فنکار لیو کانگ ہوئیان نے 34 سال سے اپنے ناخن نہ تراشنے کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 594.45 سینٹی میٹر (19 فٹ 6 انچ) ہے، جو ایک عام زرافے کی اونچائی سے بھی زیادہ ہے۔

لیو کانگ ہوئیان کے بائیں ہاتھ کے ناخن 388.85 سینٹی میٹر اور دائیں ہاتھ کے ناخن 205.6 سینٹی میٹر لمبے ہیں۔ سب سے لمبا ناخن ان کے بائیں انگوٹھے کا ہے جس کی لمبائی 127.5 سینٹی میٹر (4 فٹ 2 انچ) ہے۔

ہوئیان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سفر اپنے والد کے نقش قدم پر شروع کیا تھا۔ ابتدا میں یہ قدم اپنی شخصیت کو منفرد بنانے کے لیے اٹھایا، لیکن بعد میں یہ ان کی عادت اور پہچان بن گیا۔ وہ کہتے ہیں، "اگر میں اپنے ناخن تراش دوں تو مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر بے سکونی محسوس ہوتی ہے، صرف تراشنے کا خیال ہی مجھے بیمار کر دیتا ہے۔”

ہوئیان اپنے ناخنوں کی حفاظت کے لیے نہایت محتاط رہتے ہیں۔ وہ بارش میں ناخنوں کو گیلا ہونے سے بچاتے ہیں کیونکہ پانی لگنے سے ناخن نرم ہو کر ٹوٹ سکتے ہیں۔ کپڑے بدلنے اور سونے کے دوران بھی وہ خاص دھیان رکھتے ہیں تاکہ ناخن دب کر ٹوٹ نہ جائیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے لمبے ناخنوں کے باوجود وہ فنِ مصوری میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ گھروں کی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز بناتے ہیں اور دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں کہ اتنے لمبے ناخنوں کے ساتھ وہ کس طرح برش چلاتے ہیں۔

ہوئیان کی بیوی تھی تھوآن بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، "اگر میری اہلیہ میرا ساتھ نہ دیتیں تو میں کبھی اپنے ناخن اس طرح برقرار نہ رکھ پاتا۔”یہ منفرد ریکارڈ نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ انسان کی صبر، لگن اور محنت کی ایک جیتی جاگتی مثال بھی ہے۔

پچھلا ریکارڈ امریکی شخص میل ون بوتھا کے نام تھا، جن کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 9.85 میٹر تھی۔ بوتھا کی وفات کے بعد یہ ریکارڈ کیٹیگری بغیر کسی جانشین کے خالی رہی، جب تک کہ ہوئیان کو اس کا اعزاز نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button