گریٹر نوئیڈا میں نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک، شادی اگلے ماہ طے تھی
بائیک بچاتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اتر پردیش کے ضلع گریٹر نوئیڈا سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان اپنی بائیک بچانے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق، متوفی نوجوان تشار ولد راجیش، دیٹاوالی گاؤں کا رہائشی تھا۔ واقعہ اتوار کی دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تشار اپنی موٹر سائیکل پر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک بائیک کا توازن بگڑ گیا اور وہ پٹری پر گر گئی۔ نوجوان کسی طرح خود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا، مگر چند لمحے بعد وہ اپنی بائیک واپس لینے کے لیے پٹری پر لوٹ آیا۔
اسی دوران تیز رفتار ٹرین وہاں پہنچ گئی اور نوجوان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹرین کے ٹکرانے سے تشار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بائیک کے پرخچے اڑ گئے۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نوجوان اپنی بائیک واپس لانے کے لیے ٹرین کی زد میں آیا۔ فوٹیج دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں میں افسوس اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس کے مطابق، "ایک نوجوان کے ٹرین کی زد میں آنے کی اطلاع ملی تھی۔ مقامی پولیس کی مدد سے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔”
اہل خانہ کے مطابق، تشار کی شادی 22 نومبر کو ہونے والی تھی۔ اس حادثے نے پورے گاؤں کو سوگوار کر دیا ہے، اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ "بیٹے کی موت نے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔”
#ग्रेटर_नोएडा
बोडाकी रेलवे लाइन पार करते वक़्त बाइक अनियंत्रित होकर गिरी. युवक ने बाइक उठाने का प्रयास किया.. पीछे से आ रही तेज रफ्तार ट्रेन की चपेट में आने से युवक की मौत हो गई. 22 नवंबर को होनी थी युवक की शादी.. pic.twitter.com/0gi6Fddn1T— Pravendra Singh Sikarwar (@Pravendra_Sikar) October 13, 2025



