صحت اور سائنس کی دنیا

حمل کے دوران غذا: ماں اور بچے کی صحت کے لیے متوازن خوراک

حمل کے دوران غذا کا اہم کردار

حمل کے دوران غذا کا اہم کردار

ماں بننا ہر عورت کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے اور یہ ایک خوبصورت احساس ہے۔ تاہم یہ مرحلہ آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس دوران عورت کو جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

حاملہ عورت بیمار نہیں ہوتی لیکن اسے ویسی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کسی بیمار کو۔ اس کے کھانے پینے، آرام اور طرزِ زندگی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ خاص طور پر غذا کے انتخاب میں بہت احتیاط برتنی چاہئے تاکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں۔

حاملہ خواتین کیلئے بہترین غذائیں

اناج (Whole Grains)

ماہرین کے مطابق دن بھر میں لی جانے والی کاربوہائیڈریٹس کی آدھی مقدار اناج سے حاصل کی جانی چاہیے۔

اناج میں روٹی، لال آٹے سے تیار کیا گیا پاستا اور براؤن رائس شامل ہیں۔ یہ توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں جو جسم کو فعال رکھتے ہیں۔

پروٹین والی غذائیں

حاملہ عورت کے لئے سب سے اہم غذائی جز پروٹین ہے۔پروٹین ماں اور بچے دونوں کی صحت اور نشونما کے لیے ضروری ہے۔پروٹین فراہم کرنے والی عام غذاؤں میں شامل ہیں:دالیں، پھلیاں، پنیر، دودھ، مچھلی، انڈے، گوشت اور گری دار میوے۔یہ غذائیں حمل کے دوران جسم کو مضبوط بناتی ہیں اور بچے کی ہڈیوں اور عضلات کی صحیح نشوونما میں مدد دیتی ہیں۔

سبزیاں اور پھل

سبزیاں اور پھل قدرتی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔دورانِ حمل ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال لازمی ہے کیونکہ یہ جسم میں وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس فراہم کرتے ہیں۔اگر آپ وزن بڑھنے سے بچنا چاہتی ہیں تو بغیر تیل کے تیار سبزیاں کھائیں اور تازہ پھلوں کا رس پیئیں — البتہ چینی کا استعمال کم کریں۔

ڈیری مصنوعات

دودھ، دہی، مکھن اور لسی — یہ تمام ڈیری مصنوعات کیلشیم، پروٹین اور وٹامن D سے بھرپور ہیں۔یہ نہ صرف ماں کی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ بچے کے دانتوں اور ہڈیوں کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

حاملہ خواتین کیلئے پرہیز اور احتیاط

خوراک کی مقدار میں توازن

حاملہ عورت کو ہر چیز اعتدال میں کھانی چاہیے۔
زیادتی یا کمی دونوں نقصان دہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق حمل کے دوسرے اور تیسرے سہ ماہی میں روزانہ 300 اضافی کیلوریز اور 15–20 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔

متوازن پلیٹ کا اصول

ایک صحت مند حاملہ خاتون کی پلیٹ یوں ہونی چاہئے:

50٪ حصہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ہو (بغیر تیل کے)
25٪ حصہ اناج کا
25٪ حصہ لین پروٹین والی غذاؤں کا

اہم مشورہ

دورانِ حمل پانی کا زیادہ استعمال کریں، کیفین سے پرہیز کریں، بازاری اور جنک فوڈ کم سے کم کھائیں، اور ڈاکٹر یا نیوٹریشنسٹ کے مشورے کے مطابق سپلیمنٹس لیں۔


 

متعلقہ خبریں

Back to top button