اندور میں آسٹریلوی خاتون کرکٹر سے جنسی ہراسانی، ایک گرفتار
اندور میں آسٹریلوی خاتون کرکٹر کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر پولیس کی کارروائی
نئی دہلی (اردو دنیا نیوز / ایجنسیز): مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ویمنز ورلڈ کپ کے دوران ایک آسٹریلوی بین الاقوامی خاتون کرکٹر کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ عقيل خان نامی شخص نے خاتون کرکٹر کا پیچھا کیا اور نازیبا حرکت کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب خاتون کرکٹر اپنی ایک ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے سے واپس آرہی تھیں۔ اسی دوران ایک شخص سفید قمیض اور کالے ٹوپی میں موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرنے لگا۔ ملزم نے خاتون کو نازیبا انداز میں چھوا اور فوراً فرار ہو گیا۔
کھلاڑی نے فوراً اپنی سکیورٹی آفیسر ڈینی سیمونز کو پیغام بھیجا اور لوکیشن شیئر کی۔ سیمونز نے بھارتی حکام کو مطلع کیا اور فوری طور پر گاڑی بھیج کر کھلاڑیوں کو محفوظ طریقے سے ہوٹل واپس لایا۔
اندور پولیس نے پانچ تھانوں کی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی تلاش شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عقيل خان کی شناخت ہوئی، جو آزاد نگر کا رہائشی اور سابقہ مجرمانہ پس منظر رکھتا ہے۔
پولیس نے اس کے خلاف بھارتی نیایہ سنہیتا (BNS) کی دفعات 74 (خواتین کی عزت مجروح کرنا) اور 78 (اسٹاکنگ) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اندور پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
#WATCH | MP | Indore Police have arrested the accused, Aqueel, in connection with the alleged molestation of two members of the Australian women’s cricket team on 23rd October
(Source: Indore Police) pic.twitter.com/SLQVVpiScT
— ANI (@ANI) October 25, 2025



