تلنگانہ کی خبریں

فرائیڈ رائس و چکن صحت کے لیے نقصان دہ، متعدد بیماریوں کا خدشہ

فاسٹ فوڈ میں استعمال ہونے والا تیل زہر؟ فرائیڈ رائس سے دل اور معدہ متاثر

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آج کل اکثر لوگ گھریلو کھانے کے بجائے باہر کا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ فاسٹ فوڈ سنٹرس پر بڑی تعداد میں لوگ ایگ فرائیڈ رائس (انڈے والا فرائیڈ رائس) اور چکن فرائیڈ رائس کھانا پسند کرتے ہیں۔ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ باہر کھانا اکثر ایک تفریح تصور کیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ کھانا انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فرائیڈ رائس صحت کے لیے کسی بھی طرح مفید نہیں۔ ایک بار پکائے گئے چاول کو دوبارہ گرم کرنے اور تلنے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس سے سینے میں جلن، بدہضمی، گیس اور معدے کی خرابی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

فرائیڈ رائس تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا تیل بار بار گرم کیا جاتا ہے، جس سے اس میں موجود ٹرانس فیٹس خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ ٹرانس فیٹس دل کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے خاص طور پر دل کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فرائیڈ اور تلی ہوئی غذا سے مکمل پرہیز کریں۔

فرائیڈ رائس میں شامل سویا ساس، چلی ساس، نمک اور سرکہ جیسے اجزاء بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں، جو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں موجود زائد تیل اور مصالحے موٹاپے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ چائنیز فاسٹ فوڈ اور فرائیڈ رائس جیسی تلی ہوئی اشیا سے حتی الامکان پرہیز کریں، کیونکہ ان کے استعمال سے فائدے کے بجائے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button