اسپورٹسسرورق

روہت شرما کا نیا سنگِ میل، 20 ہزار بین الاقوامی رنز اور ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ قائم

روہت شرما نے 20 ہزار رنز اور ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں 20 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ اس طرح وہ سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوِڈ اور ویراٹ کوہلی کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں روہت شرما شاندار فارم میں ہیں۔ دو میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے ایک شاندار سنچری بھی بنائی تھی، جس نے ان کے شاندار فارم کی تصدیق کی۔

بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 34,357 رنز بنائے۔ ان کے بعد ویراٹ کوہلی 27,910 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ راہول ڈراوِڈ 24,208 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سنچری بنا کر اپنے 20 ہزار رنز مکمل کر کے ان لیجنڈز کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا۔

رانچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے تین شاندار چھکے لگا کر ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ 277 ون ڈے میچوں میں 352 سے زائد چھکے لگا کر انہوں نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 398 میچوں میں 351 چھکے لگائے تھے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق روہت کے چھکوں کی تعداد بڑھ کر 354 ہو چکی ہے۔

روہت شرما کا یہ شاندار سفر نہ صرف ان کی مستقل مزاجی اور کلاس کا ثبوت ہیں بلکہ بھارتی کرکٹ کے لیے بھی قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button