بین ریاستی خبریںسرورق

مہاراشٹر حکومت نے 5 فیصد مسلم ریزرویشن منسوخ کیا

ریاستی حکومت نے 2014 میں جاری کیے گئے سرکلرز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

ممبئی 18 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مہاراشٹر حکومت نے تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کو دیے گئے 5 فیصد ریزرویشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو اس سلسلے میں سرکاری قرارداد جاری کی گئی۔ حکومت کے مطابق پہلے جاری کیا گیا آرڈیننس اپنی مدت پوری کر چکا تھا جبکہ اس فیصلے پر عدالت کی جانب سے اسٹے بھی دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق کانگریس۔این سی پی حکومت نے مراٹھا برادری کو 16 فیصد اور مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے آرڈیننس بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد پسماندہ طبقات میں شامل مسلم گروہوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں مواقع فراہم کرنا بتایا گیا تھا۔

اب ریاستی حکومت نے 2014 میں جاری کیے گئے سرکلرز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو او بی سی زمرے کے تحت کاسٹ ویلیڈیشن اور نان کریمی لیئر سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button