بین الاقوامی خبریںسرورق

جاپان: مزید 12 افراد کو کرونا ویکسین سے الرجی ہونے کی اطلاع

جاپان

ٹوکیو:(ایجنسیاں) جاپان میں مزید 12 افراد کو کرونا ویکسین سے الرجی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فائزر بیون ٹیک کی کورونا وائرس ویکسین کے ٹیکے لگوانے کے بعد 12 مزید افراد کو شدید الرجی کی شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بہبودی صحت کے شعبے سے وابستہ 20 سے 29 اور 50 سے59 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں۔

طبی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد ان افراد میں نمودار ہونے والی علامات میں سر درد، متلی اور جلد پر سوزش شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹیکہ لگائے جانے کے کوئی 40 منٹ بعد ہی ردعمل نمودار ہونا شروع ہو گیا تھا۔ حکام نے توقع کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button