گوہاٹی: (اردودنیا.اِن)آسام میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والی کانگریس نے بدر الدین اجمل کی سربراہی میں اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ اتحاد کرنے پرایسا دعویٰ کیاہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ رویہ کواختیار نہ کیاجاسکے۔کانگریس کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کی ریاستی مہم کمیٹی کے چیئرمین ، پردیوت بورڈولوئی نے بی جے پی کے ذریعہ کیے جانے والے حملوں کے درمیان کہاہے کہ اے آئی یو ڈی ایف (آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ) کے ہمارے بہت سے اتحادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
ہم اتحاد میں ترقی پسندجماعتیں ہیں۔ زونل کونسل ، بایاں محاذاور بی پی ایف۔ اور بھی بہت آنے والے ہیں۔ اگر ہم کسی فرقہ وارانہ تنظیم سے ہاتھ ملایا کرتے تو زیادہ لوگ نہ آتے۔اوراگر اے آئی یو ڈی ایف کبھی بھی فرقہ وارانہ موقف اپناتی ہے تو پھر ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا لہذا لکشمن ریکھا کھینچ لی گئی ہے۔دراصل آسام پولیس نے آسام میں اتحاد کے بارے میں ایک دستاویزی ویڈیو شیئر کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا۔
اس ویڈیو کو منگل کو ان اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اے آئی یو ڈی ایف کے چیف بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ کانگریس اور ان کی پارٹی کا اتحاد ہندوستان کو ایک اسلامی قوم میں تبدیل کرے گا۔جب کہ بدرالدین اجمل نے اس ویڈیومکمل طورپرجھوٹ بتایاہے۔لیکن بی جے پی اس بہانے فرقہ ورانہ تقسیم کرکے ووٹ کافائدہ لیناچاہتی ہے۔




