جرائم و حادثاتسرورققومی خبریں

سانپ کے کاٹنے کے بعد تانترک کے کہنے پر گنگا میں رکھا گیا لڑکا، 12 گھنٹے بعد دم توڑ گیا

لڑکا 12 گھنٹے گنگا میں رکھنے سے ہلاک

نئی دہلی 11 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اتر پردیش کے ضلع امروہہ سے ایک نہایت افسوسناک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں توہم پرستی کے باعث ایک کم عمر لڑکے کی جان چلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 13 سالہ لڑکے کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، لیکن اہل خانہ نے اسے فوری طور پر اسپتال لے جانے کے بجائے تانترک کا سہارا لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اہل خانہ نے مبینہ طور پر تانترکوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے لڑکے کو رسی اور بانس کے سہارے گنگا ندی میں باندھ دیا اور اسے تقریباً 12 گھنٹوں تک پانی میں رکھا، اس امید میں کہ وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

تاہم طویل وقت گزرنے کے باوجود جب لڑکے کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور وہ دم توڑ چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں اہل خانہ نے لڑکے کی نعش کو بھی گنگا میں بہا دیا۔ یہ واقعہ امروہہ کے آدَم پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے

اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں لڑکے کو بانس کے عارضی اسٹرکچر پر بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جو پانی میں رسیوں کے ذریعے معلق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button