SBI WhatsApp Banking: گھر بیٹھے بینکنگ خدمات حاصل کرنا ہوا آسان
ایس بی آئی واٹس ایپ بینکنگ: نمبر اور طریقہ کار مکمل تفصیل
نئی دہلی 14 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ایس بی آئی State Bank of India نے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ بینکنگ سروس کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین مخصوص موبائل نمبرز کے ذریعے گھر بیٹھے بینکنگ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بینکنگ کے لیے سب سے پہلے رجسٹریشن ضروری ہے، جس کے لیے صارفین کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے یہ ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا:
رجسٹریشن SMS نمبر: 7208933148 مسیج WAREG ACCOUNTNUMBER مثال کے طور پر اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ نمبر 123456789 ہے تو وہ WAREG 123456789 لکھ کر مذکورہ نمبر پر بھیج سکتا ہے۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد صارفین کو واٹس ایپ پر بینک سے جڑنے کے لیے درج ذیل نمبر استعمال کرنا ہوگا: SBI WhatsApp بینکنگ نمبر: 9022690226
صارفین اس نمبر کو اپنے موبائل میں محفوظ کر کے WhatsApp پر "Hi SBI” لکھ کر پیغام بھیجیں، جس کے بعد مختلف بینکنگ سروسز کی فہرست سامنے آ جائے گی۔
اس سروس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کر سکتے ہیں، منی اسٹیٹمنٹ اور مکمل اسٹیٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ہوم لون، کار لون اور دیگر قرضوں سے متعلق معلومات بھی بآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ صارفین کو پنشن سلپ، ڈپازٹ اسکیمز، این آر آئی سروسز، بینکنگ فارمز، قریبی اے ٹی ایم اور برانچ کی معلومات، اور شکایات کے ازالے جیسی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس بی آئی کی یہ سروس ڈیجیٹل بینکنگ کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے صارفین کو تیز اور محفوظ بینکنگ تجربہ حاصل ہوگا۔



