قومی خبریں

واٹس ایپ پلس سروس متعارف، صرف 79 روپے ماہانہ میں خصوصی فیچرز حاصل کریں

میٹا نے واٹس ایپ پلس WhatsApp Plus نامی نئی پیڈ سروس لانچ کر دی

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)میٹا نے اپنے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے صارفین کے لیے "واٹس ایپ پلس WhatsApp Plus” کے نام سے نئی پیڈ سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین کو ایسے کئی خصوصی فیچرز فراہم کیے جائیں گے جو عام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس سبسکرپشن کی قیمت 79 روپے ماہانہ رکھی گئی ہے، جبکہ نئے صارفین کو پہلے ایک ماہ تک مفت ٹرائل کی سہولت بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ سروس استعمال کرکے اس کے فوائد کا جائزہ لے سکیں۔

واٹس ایپ پلس کو فعال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی Settings میں جا کر Subscriptions سیکشن کھولنا ہوگا، جہاں WhatsApp Plus کا آپشن نظر آئے گا۔ Upgrade Your Messaging Experience پر کلک کرنے کے بعد صارف ایک ماہ کا مفت ٹرائل شروع کر سکتا ہے، جس کے بعد ماہانہ سبسکرپشن کے ذریعے سروس جاری رکھی جا سکتی ہے۔

اس نئی سروس کا سب سے نمایاں فیچر یہ ہے کہ اب صارفین صرف تین نہیں بلکہ 20 اہم چیٹس کو پن کر سکیں گے، جس سے ضروری گفتگو ہمیشہ چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئے گی، چاہے روزانہ ہزاروں پیغامات ہی کیوں نہ موصول ہوں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کے روایتی سبز لوگو کو اپنی پسند کے رنگ میں تبدیل کرنے، چیٹ ببلز، میسج ٹکس اور وال پیپرز کو مختلف پریمیم تھیمز کے مطابق کسٹمائز کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

واٹس ایپ پلس میں رائل پرپل، ویلویٹ ریڈ اور سائبر پنک نیلے رنگ جیسے خصوصی رنگوں کے تھیمز شامل کیے گئے ہیں۔ صارفین اپنی پسند کے مطابق چیٹ لسٹ ترتیب دے سکیں گے، کسٹم لسٹس بنا سکیں گے، منفرد رنگ ٹونز اور نوٹیفکیشن ٹونز منتخب کر سکیں گے، جبکہ اینیمیٹڈ خصوصی اسٹیکرز بھی استعمال کر سکیں گے۔ اگر کسی صارف کو یہ سروس پسند نہ آئے تو وہ کسی بھی وقت اپنی سبسکرپشن منسوخ کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button