گول، لمبے، چوکور اور بیضوی چہرے کے لیے بہترین ہیئر اسٹائل
بالوں کی دیکھ بھال اور ہیئر اسٹائلنگ کے ضروری نکات
تعلیم نے نوجوانوں کو یہ شعور دیا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملے میں خود مختار ہیں اور ہمارے مذہب اسلام نے بھی ہر شخص کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اس کی پسند کو ترجیح دی ہے۔ آپ پر کون سا ہیئر اسٹائل اچھا لگے گا؟
گول چہرے کی خواتین:
قدرت نے ہر عورت کو مختلف بنایا ہے، اس لیے ہیئر اسٹائل بھی مختلف اپنانا چاہیے۔ بعض خواتین کے چہرے گول ہوتے ہیں، بعض کے بیضوی اور بعض کے لمبے۔ یہاں ہم آپ کو مختلف ساخت کے چہروں والی خواتین کے ہیئر اسٹائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، گول چہرے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ ایسا ہیئر اسٹائل اپنائیں جس سے ان کا چہرہ کم گول نظر آئے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھوپڑی اور سر پر بال پھولے پھولے رکھیں، اس کے علاوہ چہرے کے اطراف میں اس انداز سے بال ڈالیں جس سے چہرے کی گولائی کم نظر آئے۔
لمبا چہرہ:
لمبے چہرے کی خواتین چہرے کی لمبائی کم کرنے کے لیے ماتھے پر بالوں کو پھیلائیں اور پھولا ہوا اونچا اسٹائل نہ بنائیں۔ اس طرح ان کا چہرہ مناسب اور متوازن لگے گا۔
چوکور چہرہ:
چوکور چہرے کی مالک خواتین چہرے کے اطراف میں بالوں کو پھیلائیں تاکہ چہرے کی چوڑائی میں کمی نظر آئے اور نرمی کا تاثر پیدا ہو۔
بیضوی یا کتابی چہرہ:
اس قسم کے چہرے پر ہر طرح کے ہیئر اسٹائل اور ہر قسم کا میک اپ سج سکتا ہے۔ اگر آپ میک اپ کر رہی ہیں یا ہیئر اسٹائل بنا رہی ہیں تو پہلے اپنے چہرے کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون سا انداز آپ کے لیے زیادہ مناسب ہوگا۔ اس کے لیے آپ آئینے کے سامنے بیٹھ کر بالوں کو پیچھے کی طرف کھینچ کر پونی ٹیل باندھیں اور ایک چھوٹا شیشہ لے کر اپنے چہرے کو غور سے دیکھیں۔ آنکھیں، ناک، گال، ہونٹ، ماتھا—ہر ایک چیز کا بغور جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ان میں سے کس کو مزید نمایاں یا بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اب مختلف ہیئر اسٹائل بنانے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ بیوٹی پارلر سے اگر آپ اس انداز میں بال سیٹ کرواتی ہیں تو آپ کی شکل و صورت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ محض تجربے کی خاطر مختلف بیوٹی پارلرز کو آزمانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بار بار ہیئر ڈریسر بدلنا چاہیے۔ اگر آپ کو کوئی بہتر ہیئر اسٹائلسٹ مل گیا ہے تو اسی پر قناعت کریں اور اس کے مشورے کے مطابق بال سیٹ کرائیں۔
اس کے علاوہ، ایک اور بات بھی یاد رکھیں۔ جب بھی آپ پارلر جائیں، وہاں جاتے ہی بال ڈائی کرنے، پرم کرنے یا کٹنگ کی فرمائش نہ کریں، بلکہ پہلے بال ڈائی یا سیٹ کرائیں۔ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ کام کس نوعیت کا ہوتا ہے، اور اس کے بعد آپ وقتاً فوقتاً وہاں جاتی رہیں۔
اس طرح، ہیئر اسٹائلسٹ کو آپ کے بالوں اور شخصیت کا مکمل ادراک ہو جائے گا اور جب آپ اپنے بال کٹوائیں گی تو وہ زیادہ بہتر طریقے سے آپ کے چہرے اور شخصیت کے لحاظ سے ہیئر اسٹائل سیٹ کر سکے گی۔



