سرورققومی خبریں

راجیہ سبھا میں وندے ماترم بل منظور، توہین پر 3 سال تک قید اور جرمانے کی سزا

راجیہ سبھا نے وندے ماترم کو قانونی تحفظ دینے والا بل منظور کر لیا،

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) راجیہ سبھا نے بدھ کے روز(Prevention of Insults to National Honour (Amendment) Bill, 2026) بل، 2026 کو منظور کر لیا، جس کے بعد قومی گیت "وندے ماترم” کو بھی قومی ترانے "جن گن من” کی طرح قانونی تحفظ فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ترمیمی قانون کے تحت اگر کوئی شخص جان بوجھ کر وندے ماترم کی توہین کرے، اس کی بے حرمتی کرے یا اسے گانے سے روکے تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ یہ ترمیم صرف ایک قانونی تبدیلی نہیں بلکہ ملک کی روح، قومی شعور، ثقافتی ورثے اور تحریک آزادی کی اقدار سے وابستگی کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد قومی علامتوں کے احترام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ونود تاوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بخشی اور لاکھوں آزادی پسندوں کو قربانی کا جذبہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا سے بل کی منظوری مودی حکومت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا نے بھی اینٹی پیپر لیک (عوامی امتحانات میں بے ضابطگیوں کی روک تھام ترمیمی) بل، 2026 کو صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کر لیا۔ بل پر دو روز تک جاری رہنے والی بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نوک جھونک دیکھنے میں آئی، جبکہ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی تقریر بھی ایوان میں گرما گرم بحث کا موضوع بنی۔بل کی منظوری کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button