
راجستھان پھر شرمسار ۔مذکورہ معاملہ میں4نابالغ سمیت 20 گرفتار
کوٹا؍جے پور: (اردودنیا.اِن)راجستھان کے شہر کوٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک 15 سالہ لڑکی کو جھالاواڑ لے جایا گیا اور 9 دن تک 18 سے زیادہ وحشی نما انسان نے اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کی۔ جب وہ درد سے کراہتی ، تو اسے نشہ آورادویہ دے دی جاتی ۔ وہ نشہ آور ادویات کے استعمال سے منع کرتی ، اسے بری طرح مارا پیٹا جاتا ہے۔ گھر چھوڑ آنے کی التجا کرتی ہے تو اسے چاقو کے ذریعہ دھمکایا جاتا ۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 25 فروری کواس کی جان پہچان کی ایک لڑکی اور اس کی سہیلی بیگ دلانے کے بہانے کوٹہ کے سوکیت لے گئی تھی۔ وہاں ان دونوں نے ملزمان کے سپرد کردیا ، جس نے 9 دن تک اس کے ساتھ گھر ، ہوٹل ، تعمیراتی مکانات اور کھیت میں متعدد بار زیادت کی ، پھر 5مارچ کو سوکیت لاکر چھوڑ دیا۔متاثرہ لڑکی بیوہ ماں کے ساتھ پولیس اسٹیشن جاکررپورٹ درج کروائی۔
متاثرہ کے بھائی کا الزام ہے کہ وہ لاپتہ بہن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کئی بار تھانہ گیا تھا ، لیکن پولیس اہلکاروں نے اسے بھگا دیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا مطالبہ ہے کہ ان وحشیوں کو پھانسی دی جائے ،
خیال رہے کہ اس معاملہ میں اب تک 4 نابالغ لڑکے سمیت 20 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ رام گنج منڈی کے ڈی ایس پی منجیت سنگھ نے کہا کہ 1-2 دن میں باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا، یہ انتہائی مکروہ فعل ہے۔کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا ۔



