قومی خبریں

راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کو تیز کرنے کا دیا اشارہ،

کہا دہلی-نوئیڈا بارڈ کریں گے بند

rakesh-tikait

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کو تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان دہلی-نوئیڈا بارڈر بلاک کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم دہلی-نوئیڈا بارڈر بلاک کریں گے۔ کمیٹی نے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔ قابل غورہے کہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف پچھلے سال نومبر میں شروع کردہ کسانوں کی تحریک دہلی کی مختلف سرحدوں پر اب بھی جاری ہے۔

اس سے قبل مدھیہ پردیش کے جبل پور میں راکیش ٹکیئت نے پیر کو کہا تھا کہ مرکزی قوانین کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ان قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا اور دسمبر کے بعد کسانوں کی تحریک میں مزید تیزی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔جبل پور سے 45 کلومیٹر دور سیہورا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا کہ وہ اپنی پیداوار کو کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سے نیچے نہیں فروخت کریں گے۔

گذشتہ رات ریلی کے مقام اور اس کے آس پاس کچھ پوسٹروں کے پھاڑنے کے واقعے پرٹکیت نے کہا کہ اس طرح کی کاروائی سے کسانوں یا ان کی نقل و حرکت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ بنگال کی عوام کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ملک کو لوٹا ہے، انہیں ووٹ نہیں دینا ہے، اپنا بنگال بچاؤ۔ اگر کوئی ووٹ مانگنے آتا ہے تو ان سے پوچھیں کہ ہمیں ایم ایس پی کب ملے گا، جب دھان کی قیمت 1850 ہوگئی ہے وہ کب ملے گی؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button