جرائم و حادثات

گھر میں گھس کر شرپسندوں کی نابالغ طالبہ سے چھیڑ خانی، مخالفت پر مارپیٹ

طالبہ کو کئی ماہ سے ہراساں کر رہا تھا،

لکھنؤ، 28 دسمبر (ایجنسیز) — اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر علاقہ میں ایک شرپسند نوجوان پرکاش سنگھ نے ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ نہ صرف چھیڑ خانی کی بلکہ اس کے گھر میں گھس کر اس پر حملہ بھی کیا۔ واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، شرپسند پرکاش سنگھ وارام کھنڈ چار کا رہنے والا ہے۔ وہ طالبہ کو کئی ماہ سے ہراساں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے طالبہ نے دو ماہ قبل ٹیوشن جانا بھی بند کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ طالبہ کا ٹیوشن کے راستے پر پیچھا کرتا اور فحش حرکات میں ملوث رہتا تھا۔

طالبہ نے اپنی پریشانی والدین کو بتائی تو انہوں نے ملزم کے گھر جا کر اس کے کنبہ سے شکایت کی، لیکن جواب میں انہیں ہی دھمکیاں دی گئیں۔ متاثرہ خاندان نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی، مگر ان کی بات پر فوری توجہ نہیں دی گئی۔

آخرکار، شنبہ کی رات کو متاثرہ خاندان نے تحریری شکایت دی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اتوار کی شام پرکاش سنگھ کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے جیل روانہ کر دیا۔

انسپکٹر دھیرج سنگھ کے مطابق، جیسے ہی تحریر ملی، فوراً ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button