نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) دہلی سے متصل نوئیڈا میں لڑکی کی فحش تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوئیڈا پولیس نے اس معاملہ میں پیر کو ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ پیر کو پیش آیا تھا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ( زون فرسٹ ) رن وجے سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 39 تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون نے اتوار کی رات کو تھانہ سیکٹر 39 میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کی فحش تصویر اور ویڈیو سورج نام کے ایک لڑکے نے سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے پیر کی شام کو ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم سورج نے لڑکی سے دوستی ٹوٹنے کے بعد اس کو بدنام کرنے کیلئے اس کی فحش ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔
وہیں ایک دوسرے واقعہ میں سیکٹر 39 تھانہ علاقہ کے ہی تحت سیکٹر 36 میں رہنے والی ایک لڑکی کی اس کے رشتہ داروں نے چاقو کے نوک پر مبینہ طور پر آبروریزی کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کیس درج کرنے سے منع کردیا ، جس کے بعد لڑکی نے عدالت سے فریاد کی۔ عدالت کے کہنے پر پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔




