قومی خبریں

اندرون شہروں سے ٹول ہٹانے کا کام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا: گڈکری

ٹول ہٹانےنئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سڑک، ٹرانسپورٹ اورشاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کے روز کہاہے کہ پچھلی حکومتوں کے دوران شہری علاقوں کے اندر متعدد جگہوں پر ٹولس بنائی گئیں جو غلط اور ناانصافی ہیں اور ایک سال میں ان کو ہٹانے کا کام ہوگا۔ نتن گڈکری نے یہ معلومات لوک سبھامیں وقفہ سوال کے دوران گورجت اوجلا ، دیپک بیج اور کنور دانش علی کے ضمنی سوالوں کے جواب میں دیں۔انہوں نے کہاہے کہ شہروں کے اندرکے پہلے ٹولوں کو ایک سال میں ختم کردیا جائے گا۔

ایسے ٹولوں میں بہت سارے ’چور‘ تھے۔انہوں نے کہاہے کہ اب جی پی ایس سسٹم لگایا جائے گا ، جس کی مدد سے ٹول چارجز ادا کیے جاسکتے ہیں اور اس کے بعد شہرکے اندر اس طرح کے ٹول کی ضرورت نہیں ہوگی۔گڈکری نے کہا ہے کہ شہروں کے اندر سے ایسے ٹولوں کو ہٹانے کاکام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا ہے کہ ہم 90 فیصد اراضی حاصل کیے بغیرمنصوبے مختص نہیں کرتے ہیں۔

اراضی کے حصول کے بعدپراجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی جاتی ہے۔ایک اضافی سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ رائے پور سے وشاکھاپٹنم کے درمیان گرین ہائی وے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ امکان ہے کہ یہ کام تقریباََڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا اور اس سے کئی ریاستوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button