جرائم و حادثات

یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ ،جوڑا سمیت 4ہلاک

نوئیڈا:(اردودنیا.اِن) اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں جمعہ کی سہ پہر یمنا ایکسپریس وے پر ڈی سی ایم اور کار میں تصادم ہوگیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے ۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین ، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب پھلو پورہ تھانہ علاقہ کے تحت یمنا ایکسپریس وے پرپیش آیا۔ ایک ٹاٹا 407 (ڈی ایل 1 ایل ایم 1455) دہلی سے پھل ، لہسن ، پیاز وغیرہ لے کر آگرہ جا رہا تھا۔ ادھر پھلودا کٹ کے قریب اچانک گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔

جس کی وجہ سے گاڑی ڈیوائڈر سے کودکر آگرہ-نوئیڈا روڈ پر آ گئی اور سامنے سے آنے والی کار (یو پی 80 ای ایل 2448) سے اس کا زوردارتصادم ہوگیا،تصادم اتنا شدید تھا کہ کارکے پرخچے اڑ گئے ۔ واضح ہو کہ تمام ہلاک شدگان متھرا کے رہنے والے تھے۔پولیس نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ اس حادثہ کی خبر دے کر آگے کی کاروائی کرر ہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button