بین الاقوامی خبریں

کم توانائی کے استعمال سے واٹر فلٹر پلانٹ کا سعودی منصوبہ گینز بک میں شامل

ریاض: (ایجنسیاں)سعودی عرب میں کم سے کم توانائی کے استعمال سے کھارے پانی کو صاف کرنے کا کامیاب پروگرام پیش کر کے عالمی توجہ حاصل کی گئی ہے اور یہ پروگرام گینز عالمی ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں کھارے پانی کو صاف کرنے والی کارپوریشن نے کم توانائی کے استعمال سیواٹر فلٹر پلانٹ لگا کر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس پلانٹ پر 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ ایک مکعب پانی کو عالمی معیار کے مطابق صاف کیا جاتا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے اور اسے گینز بک میں شامل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں کم توانائی کے استعمال سیزیادہ سے زیادہ فواید کا حصول وڑن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔سعودی عرب میں واٹر فلٹر کارپوریشن التحلیہ نے نئے انجینئرنگ اور ریسرچ کی مہارت کو اعلی کارکردگی دکھانے والے پلانٹ کی ڈیزائن انوویشن، عمل درآمد اور رسد کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔

یہ منصوبہ جہاں عالمی سطح پر معیاری واٹر فلٹر ہے وہیں یہ کم توانائی استعمال کرنے والا اور آپریشن اور نقل و حرکت میں زیادہ لچکدار ہے۔ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ماہرین نے مسلسل 7 ماہ تک انتھک محنت کی جس کے بعد وہ کم سے کم توانائی سے عالمی معیار کے مطابق پانی صاف کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ نیا پلانٹ ماحول دوست ریورس ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے جس کو سپلائی چین تیار کرنے، آپریشنل اخراجات کو کم کرنے اور منافع بخش مالی منافع کے حصول کے لیے جدید ترین بین الاقوامی معیار کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button