میاگی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد 1 میٹر اونچی لہریں ساحل سے ٹکرا ئیں
ٹوکیو:(اردودنیا.اِن)سونامی نے جاپان میں 10 سال بعد ایک بار پھر دستک دی ہے۔ ساحل سے متصل صوبہ میاگی میں ہفتے کے روز 7.2 شدت (شدت) زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس کے بعد ساحل سمندر پر تقریباً ایک میٹر (3.2 فٹ) اونچی لہر دوڑ گئی۔میاگی کے پاس جاپان کا نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سونامی کی وجہ سے بھی اسے نقصان پہنچے گا۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے زلزلے کے بعد پلانٹ محفوظ ہونے کی بات کی ہے، تاہم سونامی کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد پلانٹ کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہیں۔اس سلسلے میں ایسٹرن جاپان ریلوے نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطاً ٹوہوکو شنکان سین بلٹ ٹرین لائن کو زلزلے کے بعد کچھ وقت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل 11 مارچ 2011 کو جاپان میں سونامی آیا تھا ، جس نے زبردست تباہی مچا ئی تھی، زلزلے کا مرکز شمال مشرقی ساحل کے قریب 60 کلومیٹر گہرائی بتایا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو اونچی جگہوں پر جانے کیلئے کہا ہے ۔
آس پاس 200 مکانات میں بجلی گل ہے ۔زلزلے سے میاگی کے کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ ماہ جاپان کے مشرقی سمندری حدود پر 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس وقت سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔



