قومی خبریں

امیت شاہ :کیاکانگریس بدرالدین اجمل کوگودمیں بٹھاکردراندازی روک سکتی ہے؟

انتخابی ریلی میں امت شاہ کاحملہ،ریاست میں چوطرفہ امن کادعویٰ

جونائی: (اردودنیا.اِن)آسام میں بی جے پی مولانابدرالدین اجمل کاچہرہ دکھاکرووٹ لینے کی کوشش میں ہے۔اس بہانے وہ کانگریس کوبھی نشانہ بنارہی ہے۔کیوں کہ اس باراجمل کے ساتھ آجانے سے سیکولرووٹ تقسیم نہیں ہوپارہاہے جس کافائدہ بی جے پی کوملاتھا۔اس لیے بی جے پی ان کے بہانے کانگریس کونشانے پرلے رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ایک انتخابی ریلی میں کہاہے کہ بی جے پی نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران آسام میں امن اور ترقی کو یقینی بنایا ہے۔آج آسام میں اپنی تین انتخابی ریلیوں کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے الزام لگایا کہ جب پانچ سال قبل ریاست میں کانگریس برسر اقتدار تھی ، تو احتجاج ، تشدد ، بم دھماکے ، لوگوں کی موت اور کرفیو عام تھا۔

امت شاہ نے کہاہے کہ چاروں طرف دہشت گردی کا ننگا ناچ چل رہا تھا۔انہوں نے کہاہے کہ راہل گاندھی آسام کی شناخت کے تحفظ کی بات کرتے ہیں ، لیکن آج میں ان سے عوامی طور پر پوچھناچاہتاہوں کہ کیا کانگریس اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل کو اپنے گود میں بیٹھاکریہ کام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی؟امت شاہ نے کہا کہ اگر اجمل اقتدار میں آئے توکیاآسام دراندازوںسے محفوظ رہے گا؟کیا لوگ چاہتے ہیں کہ ریاست میں مزیددراندازآئیں۔

بی جے پی وہاں سی اے اے یااین آرسی کانام نہیں لے رہی ہے ۔وہ آسام میں بدرالدین اجمل کاچہرہ دکھاکرووٹ لینے کی کوشش میں ہے۔وزیرداخلہ نے کانگریس پر’تقسیم کرواور حکمرانی کرو‘ کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کی پالیسی ’سب کاساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس نے آسامی عوام اور بنگالی عوام کے مابین ، میدانی اور پہاڑی علاقوں کے درمیان ، اپر آسام اور نچلے آسام کے مابین ایک جھگڑا پیدا کیا.

 جبکہ بی جے پی نے تمام چھوٹی برادریوں کو اکٹھا کیا ۔امت شاہ نے کہا ہے کہ اس انتخاب میں لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امن اور ترقی چاہتے ہیں یا نہیں۔ یہ انتخاب ایم ایل اے یا چیف منسٹر کے انتخاب کے لیے نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی جاری رہے اور آسام کا فخر اور شان مزید بڑھتا جائے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کا جوش دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ آسام میں بی جے پی دوسری بار حکومت بنائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button