اداکار فردین خان دوبارہ فلموں میں واپسی کرنے جارہے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جسامت کو پھر سے پہلے جیسی کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں ایک جگہ پر فردین خان کو دیکھا گیا تھا، تاہم اب ان کے ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی گئی۔

خیال رہے کہ فردین خان تقریباً ایک دہائی سے لندن میں مقیم تھے، اور وہ فلم نگری سے دور تھے۔اس دوران وہ شدید موٹاپے کا بھی شکار ہوگئے تھے، تاہم دوبارہ فلموں میں واپسی کے لیے وہ ایک مرتبہ پھر سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔اس کے لیے انھوں نے ورک آؤٹ بھی شروع کردیا ہے، جس کے بعد ان میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
فردین ویسے تو تصاویر بنوانے میں کافی ہچکچاہٹ کا شکار رہتے ہیں، تاہم سلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر شیئر کردی۔
تصویر میں شکل پر ایموجی بنی تھی، تاہم علیم نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اندازہ لگائیں۔۔؟؟؟‘بعد ازاں ان کی اصل تصویر شیئر کردی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے والی تصویر فردین خان کی تھی۔
اب نئی تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’یہ فردین خان ہیں، اور ان کی دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فردین خان 2021 میں کسی نئی بالی ووڈ فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ کس طرح کی فلم میں دکھائی دیں گے۔




