تلنگانہ کی خبریں

جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کا وقف اراضی پر ہوئی تعمیرات کو برخواست کرنے کا مطالبہ

جگتیال:29/ڈسمبر (اردودنیانیوز) مجلس کے صدر یونس ندیم نے جگتیال ٹاور سرکل کے پاس وقف اراضی پر ہوئی تعمیرات کو برخواست کرنے اور اراضی کو وقف بورڈ کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر کی عدم موجودگی میں یادداشت کو ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رویندر کے حوالے کیا۔یادداشت میں یونس ندیم نے ضلع کلکٹر سے کہا کہ ٹاور سرکل کے پاس وقف اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات انجام دی گئی ہیں اس سلسلے میں سابق میں بھی ضلع انتظامیہ بالخصوص محکمہ ریونیو کے عہدیداروں اور وقف بورڈ کو توجہ دہانی کرائی گئی تھی اور وقف انسپکٹر نے مذکورہ وقف اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات کی نشاندہی کی تھی اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انھوں نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے وقف اراضی کی بازیابی کے اقدامات کریں۔یونس ندیم نے ٹاور سرکل کے اطراف کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کی بھی کلکٹر کو توجہ دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ آبادی والے علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے قیام کی اجازت دئے جانے سے روزانہ ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کو شہر کے باہر منتقل کرنے یا ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے داخلہ کے لئے وقت مقرر کرنے کی تجویز پیش کی۔سابق میں صبح 8 بجے کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی اور رات 8 بجے کے بعد داخلہ کی اجازت تھی اسی طریقے پر عمل کرنے کی خواہش کی۔اس موقع پر مجلس کے کونسلر رضی الدین، مجلس قائدین حافظ اسد، سمیر الدین آزاد، شاہنواز، شیخ واجد، نعمان اور حافظ معز موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button