سرورققومی خبریں

کورونا وائرس: نئے کیسز میں81 فیصد کیسز صرف 6 ریاستوں سے،مہاراشٹرا میں حالات بے قابو

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا کا کیس بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 40715 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 199 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11686796 ہوگئی ہے ، جس میں سے 11181253 افراد کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ 160166 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہندوستان میں ابھی 345377 مریض زیر علاج ہیں۔ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں سے 81 فیصد کیسزصرف 6 ریاستوں میں ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، پنجاب ، گجرات ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک اور تمل ناڈو ہیں۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 24645 کورونا کے کیسز ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 60.53فیصد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے بعد پنجاب میں 2299 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گجرات میں 1640 ، چھتیس گڑھ میں 1525 ، کرناٹک میں 1445 اور تمل ناڈو میں 1385 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 199 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں سے 80 فیصد اموات صرف 6 ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، پنجاب ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو اور کرناٹک ہیں۔

مہاراشٹر اور پنجاب میں زیادہ تر لوگ اس انفیکشن کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مہاراشٹرا میں 58 افراد ، پنجاب میں 58 ، کیرالا میں 12 ، چھتیس گڑھ میں 12 ، تمل ناڈو میں 10 اور کرناٹک میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری طرف ملک میں 345377 کیسزہیں۔ جن میں سے 75 فیصد فعال کیسزصرف 3 ریاست یعنی مہاراشٹر ، کیرالہ اور پنجاب میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button