
مدنا پور: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے لئے 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سے پہلے لیڈران ایک دوسرے پر شدید حملے بول رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ادھیکاری خاندان کے مضبوط گڑھ مدنا پور ضلع کے کانتی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے۔ وزیر اعظم نے ریلی میں ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی پر شدید حملہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہی آواز بنگال کے ہر گوشے سے آرہی ہے ،
2 مئی دیدی جارہی ہے اور اصلی تبدیلی آرہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بنگال کے ہر چہرے سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ 2 مئی کو دیدی جاچھے اور پریورتن آچھے۔ ضرورت پڑنے پر دیدی نظر نہیں آتی، جب الیکشن آتا ہے تو وہ کہتی ہیں – سرکاردوارے ،دوارے! یہی ان کاکھیل ہے، مغربی بنگال کا بچہ یہ سمجھ گیا ہے۔ دیدی آج مغربی بنگال پوچھ رہا ہے،
ایمفون کی راحت کس نے لوٹی؟ غریبوں کے چاولوں کو کس نے لوٹا؟ امفون کی مظلوم عوام، وہ آج بھی ٹوٹی ہوئی چھت کے نیچے زندگی گزارنے پر کیوں مجبور ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ہالدیہ کو ندی آبی گزرگاہوں سے جوڑ رہی ہے۔ ہالدیہ اسٹیل پلانٹ اور مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش کی دیگر صنعتوں کی درآمد اور برآمد کا ایک اہم مرکز بننے جا رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کی ترقی بی جے پی کا عزم ہے۔ بی جے پی کا عزم، بنگال کو ہر خطے میں ترقی حاصل کرنا ہوگی۔



