
ویب ڈیسک
واٹس ایپ ، جودنیا کاسب سے مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ہے ، ایک ایسی خصوصیت کی کےلیے کوشش کر رہا ہے جو اپنے 2 ارب صارفین کے لئے یہ بتانا آسان بنا سکتا ہے کہ آیا ان کو موصولہ پیغامات میں کیا گیا دعویٰ سچ ہے؟
سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس کے تحت پیغامات 24 گھنٹوں بعد غائب کیے جاسکیں گے۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو سات دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھے۔چنانچہ واٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔
تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دیگا۔ اینڈرئیڈ ایپ کے حالیہ بیٹا ورژن میں صارفین کو ان پیغامات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے جو وہ کئی بار بھیج چکے ہیں اور مسج معتبر ہے یا نہیں جانچ کی جاسکے گی۔واٹس ترجمان نے بتایا کے اس فیچر کی آزمائش ابھی جاری ہے ، اور ہم مستقبل قریب میں اس کو عملی جامہ پہنانے کے منتظر ہیں ۔



