جرائم و حادثات

راجستھان: ٹافی کے بہانے ۸ ؍سالہ معصوم کا اغوا، زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل

بھرت پور: (اردودنیا.اِن) ذرا سوچیں کہ اس ماں پر کیا بیت رہی ہوگی ،جس نے اپنے 8 سالہ معصوم بچی کو ’چیز ‘لینے کے لئے اسٹور پر بھیجا تھا۔ راستے میں ایک مسافر اسے لالچ دے کر جنگل میں لے جاکر معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی ، پھر گلا گھونٹ کر سفاکانہ قتل کردیا۔درندگی کو اس پر سکون نہ ملا ،پھر نعش کو خشک کنویں میں پھینک کر اس کے اوپر بڑے پتھر سے ڈھانک دیا ۔

ایک دن بعدمقتول بچی کی نعش جنگل میں واقع ایک کنویں سے برآمد ہوئی۔ خیال رہے کہ ملزم تین بچوں کا باپ ہے۔میڈیکل انچارج ڈاکٹر ششی کانت کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم میں عصمت دری کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیز بچے کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں بھی ٹوٹی ملی ہیں۔واضح ہو کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے کھیڑی دیوی سنگھ کے رہائشی 30 سالہ راجیش سون جاٹو کو گرفتار کیا ہے۔ وہ اس لڑکی کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق متأثرہ کے والد بھرت پورمیں مزدوری کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کلاس 3 میں پڑھنے والی بیٹی کو ماں نے بدھ کی سہ پہر کو دکان سے سامان لینے کے لئے بھیجا تھا، تاہم وہ شام تک واپس نہیں آئی۔ آس پاس دیکھا لیکن کوئی سراغ نہ ملا ۔ شام کو جب والد کام سے واپس آیا تو بیوی نے بیٹی کی غیر موجودگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بہت تلاش کیا،کہیں کوئی سراغ نہ ملا ۔

بعدازاں پولیس کو اطلاع دی۔معصوم کے والد کی اطلاع کے بعد جب پولیس نے مزدور کی رہائش گاہ کے قریب ایک آئیل مل کے سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالے ، راجیش جاٹو بچی کے ساتھ دیکھا گیا۔

راجیش کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک مزدور اور عادی شرابی ہے۔ اسے آخری بار بچی کے ساتھ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا تھا۔ ایف ایس ایل اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جس نے شواہد اکٹھے کیے۔اس معاملے میں مقامی ممبراسمبلی جوگندر سنگھ اوانا نے مجرم کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button