نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے دہلی – ہریانہ پانی تنازعہ پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ابھی جتنا مقدار میں پانی دہلی کو دیا جارہا ہے وہ اگلے احکامات تک دیا جائے گا۔ ہریانہ حکومت نے کہا کہ ہم کافی پانی دے رہے ہیں۔ 6 اپریل کو سپریم کورٹ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت یعنی 6 اپریل تک دہلی کو پانی کی فراہمی پر جمود برقرار رہے گا۔
دہلی ہریانہ یمنا پانی کے تنازعہ پر پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ بھاکھڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ کو بھی سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب دینا ہے۔ دہلی جل بورڈ نے اپنے حصے کے پانی میں25 فیصد کم کرنے کے منصوبے کے بارے میں سپریم کورٹ میں شکایت کی ہے۔ بھاکھڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ کا ذکر کرتے ہوئے دہلی جل بورڈ نے کہا ہے کہ نہر میں کئی مقامات پر مرمت کے کام کی وجہ سے پانی کے فراہمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔دہلی جل بورڈ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت اور بھاکھڑا بورڈ کو ہدایت کرے کہ وہ مرمت کا کام مانسون میں کریں، تاکہ گرمیوں میں دہلی کو پانی کی فراہمی میں پریشانی نہ ہو۔



