ہندوستان نے وجے ویر سندھو کو25 میٹر کی ریپڈ فائر پستول میں چاندی کاتمغہ جیتا,راجپوت اورساونت نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں مخلوط ٹیم گولڈ میڈل جیتا

نئی دہلی: ہندوستان کے وجے سندھو نے جمعہ کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں 25 میٹر ریپڈ فائر پستول ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ایستونیا کے پیٹر اولسک نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ دونوں 40 شاٹ کے فائنل میں 26 نشانے لگا کر برابری پرتھے۔ شوٹ آؤٹ میں پیٹر نے پانچ میں سے چار نشانے لگائے، جب کہ وجے ویر ہی نشانہ لگاسکے۔دیگر ہندوستانی شوٹروں میں انیش بھنوالا اور گرپریت سنگھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے ، جبکہ پولینڈ کے آسکر ملیوک نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔دوسرے کوالیفکیشن میں گرپریت تیسرے اور انیش پانچویں نمبر پر رہے۔..
ہندوستان کے راجپوت اورساونت نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں مخلوط ٹیم گولڈ میڈل جیتا
ہندوستان کے تجربہ کار شوٹر سنجیو راجپوت اور تیجسوینی ساونت نے جمعہ کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز مخلوط ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستانی جوڑی نے یوکرائن کی سری کلیش اور انا الینا کو 31.29سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کا 11 واں طلائی تمغہ تھا۔ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور سنیدھی چوہان نے کانسی کے تمغہ جیتا ۔ انہوں نے امریکہ کے تیموتھ شیری اور ورجینیا تھریشر کو 31.15سے شکست دی۔
راجپوت اور ساونت ایک وقت 1.3سے پیچھے تھے۔ پھر5.3 سے برتری بنائی۔ اس کے بعد بھی مخالف ٹیم نے واپسی کی کوشش کی لیکن ہندوستانی جوڑی نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔کوالیفکیشن میں راجپوت اور ساونت 588 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے تھے۔ دونوں نے 294 پوائنٹس حاصل کیے۔ تومر اور چوہان 580 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ جیتا۔
اولمپکس کی تیاری کرنا میری زندگی کا سب سے اہم مرحلہ ہے،فائنل میں اصلاح کرنے کی ضرورت: شوٹر سنجیو راجپوت
اپنے انداز اور تکنیک پر تجربہ کررہے تجربہ کار شوٹر سنجیو راجپوت نے رواں سال کے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کو اپنی زندگی کا ‘اہم ترین’ مرحلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ فائنل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں مجھے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ تھوڑا سا زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ، مجھے اصلاح پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فائنلز میں ایک طرح کا دباؤ ہے ، محدود اہداف ہیں اور بہت سارے لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔




