جرائم و حادثات

یوپی :معشوقہ نے عاشق کو گھر بلاکر تیزاب پھینکا ، اسپتال میں موت

آگرہ: (اردودنیا.اِن)یک طرفہ عشق یا عشق میں نا اتفاقی پر عاشق کےیوپی :معشوقہ نے عاشق کو گھر بلاکر تیزاب پھینکا ، اسپتال میں موت ذریعہ حملہ کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ، لیکن آگرہ میں معشوقہ نے اپنے عاشق پر تیزاب پھینک کر ایک خوفناک واقعہ کو انجام دیاہے۔ آگرہ میں عاشق کی کہیں اور شادی ہونے کی خبر سننے کے بعد ناراض معشوقہ نے عاشق کو اپنے گھر بلاکر اس پر تیزاب پھینک دیا ۔

یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ اس تیزاب حملے میں زخمی عاشق علاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ہری پروت پولیس اسٹیشن کے علاقے شاستری نگر کی رہائشی ہے۔ 25 مارچ کو اس نے اس نوجوان پر تیزاب ڈالا جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ اسپتال میں زیر علاج وہ رات کے وقت دم توڑ گیا۔ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دیویندر راجپوت 28 اپریل کو شادی کرنے جارہا تھا ،

اس کے لئے گھر میں تیاریاں جاری تھیں ، پانچ بہنوں میں وہ واحد بھائی تھا۔ملزم لڑکی کے مکان مالک سریش چندر نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل وہ شاستری نگر میں ایک دیگرمکان میں کرائے پر رہتی تھی ،وہ مہینے میں صرف دس دن گھر میں رہتے تھے اس لیے اسے لڑکی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے۔

مکان مالک کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات اس نے دیکھا تھا کہ دیویندر سونم کمرے میں جارہا ہے اور رات کو کمرے میں رہا۔ مالک نے بتایا کہ چیخنے کی آواز 25 مارچ کی صبح سنی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button