آپ کاویزاکیوں نہ منسوخ کیاجائے؟’بنگلہ دیش میں انتخابی مہم‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ممتابنرجی
دراندازی پربولنے کاحق نہیں،مودی کے بنگلہ دیش دورہ پرممتابنرجی کا الیکشن کمیشن سے نوٹس کامطالبہ
کولکاتا: (اردودنیا.اِن)بنگال الیکشن کے وقت مودی بنگلہ دیش کے سہ روزہ دورے پرہیں،دوسری طرف وہ بنگا ل میں بنگلہ دیشی دراندازی کاالزام بھی لگاتے رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے پر طنزکیاہے۔
#WATCH | In '19 LS polls when a Bangladeshi actor attended our rally, BJP spoke to Bangladesh govt&cancelled his visa…. When polls are underway here, you (PM) go to Bangladesh to seek votes from one section of ppl, why shouldn't your Visa be cancelled?We'll complain to EC:WB CM pic.twitter.com/CQfeUDgZ0y
— ANI (@ANI) March 27, 2021
انہوں نے کھڑگ پورمیں ایک انتخابی ریلی میں کہاہے کہ جب ایک بنگلہ دیشی فنکار نے 2019 کے لوک سبھاانتخابات میں ٹی ایم سی کی ریلی میں حصہ لیا تو بی جے پی نے بنگلہ دیش حکومت سے بات کی اور ان کاویزامنسوخ کردیاگیا۔
آج جب بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں ، آپ بنگلہ دیش جا رہے ہیں اور کسی خاص طبقے سے ووٹ مانگ رہے ہیں توآپ کا ویزا منسوخ کیوں نہیں کیا جاناچاہیے؟ ہم اس بارے میں الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ ٹی ایم سی رہنمانے کہا کہ مغربی بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں اور وزیر اعظم بنگلہ دیش میں گھوم رہے ہیں اور بنگال کے بارے میں تقریریں کررہے ہیں۔
Elections are underway here and he (PM) goes to Bangladesh and lectures on Bengal. It is a total violation of code of conduct of the election: West Bengal CM & TMC leader Mamata Banerjee in Kharagpur. pic.twitter.com/dallgHZcji
— ANI (@ANI) March 27, 2021
یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم سی الیکشن کمشین کادروازہ کھٹکھٹائے گی انہوں نے کہا ہے کبھی کبھی وہ کہا کرتے تھے کہ ممتا بنرجی بنگلہ دیش سے لوگوں کو لاتی ہیں اوردراندازی کراتی ہیں۔ لیکن وہ خودبھی ووٹوں کی مارکیٹنگ کے لیے بنگلہ دیش گیاہے۔



