سورت: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹر کے بعد گجرات میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ احمدآباد کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں اب 64 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ گذشتہ روز آئی آئی ایم میں کئے گئے ٹیسٹوں میں سے مزید 10 افراد مبت میں پائے گئے ۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میہل آچاریہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ میہل نے بتایا کہ آئی آئی ایم احمد آباد میں اب تک 64 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صرف 6 ریاستوں میں روزانہ 78.56فیصد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں گجرات کو بھی شامل ہوگیا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک کے 430 اضلاع میں گذشتہ 28 دنوں میں کورونا انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیاہے۔ 26 مارچ کو 17 طلبہ کو آئی آئی ایم احمد آباد کیمپس میں کورونا پوزیٹیوپایا گیا۔ اس کے بعد آئی آئی ایم میں افراتفری پھیل گئی ۔ آئی آئی ایم نے کیمپس میں رہنے والے لوگوں کے لئے کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیا تھا۔



